وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخابی عمل کے دوران پرتشدد واقعات کا نوٹس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے انتخابی عمل کے دوران صوبے کے بعض علاقوں میں پر تشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر حکمت عملی کے ذریعہ ہنگامی آرائی کرنیوالوں سے نمٹیں۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے دیا جائے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کریں۔امن بحال رکھنے کے لیئے عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔انتخابی امیدوار اپنے حامیوں اور ووٹرز کو پر امن رکھنے کی زمہ داری ادا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا صوبہ ہمارا گھر ہے اور گھر کا ماحول بہتر رکھنا گھر کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔انتخابات صرف آج کے دن ہیں ہم نے تو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔
Load/Hide Comments


