کوہلو، 155 وارڈز میں آزاد امیدار، 34 وارڈز میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل
کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے 155وارڈز میں سے 105میں وارڈز میں آزاد امیدواروں جبکہ 34وارڈز میں پاکستان تحریک انصاف ،بی این پی 3،جمعیت علمائے اسلام ف 3، پیپلز پارٹی نے 2جبکہ نیشنل پارٹی نے ایک وارڈ میں کامیابی حاصل کرلیا ہے ضلع کے 155ورڈز میں سے 07ورڈز میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کی ہیںجبکہ خواتین میں ایک آزاد اور ایک پیپلز پارٹی سے کامیابی حاصل کی ہے ضلع کے دو تحصیلوں ماوند اور کاہان کے پولنگ اسٹیشنز میں ٹرن آوٹ انتہاہی کم رہا ہے جس کے باعث امیدوار ں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ نہیں ہوسکا ہے دوسری جانب تحصیل کاہان اور ماوند میں سے سب سے زیادہ آزاد امیدوار جیت کر سامنے آئے ہیں جس میں بظاہر نوابزدہ گزین مری کے پینل کو برتری حاصل ہے جبکہ کوہلو ،تمبو اور گرسنی سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار کر 8یونین کونسل میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مختلف وارڈز میں میر اسماعیل مری کے پینل میں شامل امیدواروں نے بھی مختلف وارڈز میں برتری حاصل کی ہے ضلع 37فیصد ووٹرز کا ٹرن آوٹ ددیکھنے آیا ہے جو ماضی کی نسبت سے کم رہا ہے جبکہ ضلع کے میونسپل کمیٹی کے مختلف ورڈز میں خواتین کے ٹرن آوٹ کی شرح ماضی کی نسبت سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا۔


