بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 226 نشستوں پرکامیابی حاصل کی، بی این پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارٹی نے میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹی اور یو سی کے 226 نشستوں پرکامیابی حاصل کی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی دوسری پوزیشن پر رہی وڈھ کے ٹوٹل 113واڈرز میں سے 81 وارڈز پر بلوچستان نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ان 81 وارڈز میں بی این پی کے بلامقابلہ امیدوار بھی شامل ہے اسی طرح نوشکی میونسپل کمیٹی میں کلین سوئپ کر چکے ہیں ضلع نوشکی کی بیشتر علاقوں میں پارٹی نے برتری حاصل کی ہے خضدار میں وارڈ واپڈا ہاوس زاہد اباد محمد فہیم ّ وارڈ صالح آباد تنزیل بارانزئی ٍوارڈ جعفر آبادغلام نبی ٍ وارڈ نیا مجولزو حاجی صمد کرد ٍ وارڈ گزگی ارباب شوکت نواز خضدار سٹی میں بی پارٹی کے 6 امیدوار اور اتحادیوں نے بھی کامیابی حاصل اور اسی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی پارٹی کو کامیابی ملی اور قلات سے درجہ بالا پارٹی دوستو اور اتحادیوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔


