حادثات کی روک تھام کیلئے 315 مسافر کوچوں میں نصب ٹریکر سے نگرانی کریں گے، ٹریفک پولیس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایس پی ٹریفک کوئٹہ رینج ملک محمد جاوید احمد نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں این 25 اور این 40 سمیت دیگر قومی شاہراہوں پر لانگ روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کی تیز رفتاری پر قابو پاکر حادثات کے تدارک اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے 315 اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز میں ٹریکر نصب کروائے ہیں جس کا مقصد گاڑی کی اوور سپیڈ، غلط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ممکن بنانا ہے متعلقہ ادارے ڈرائیوروں کو جاری کئے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس تمام قواعد و ضوابط پورے ہونے کے بعد جاری کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کوئٹہ اور بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے اپنا کلیدی کردار اد اکررہی ہے جس کا مقصد لانگ روٹ پر چلنے والی مسافر کوچز کی تیز رفتاری غلط ڈرائیونگ پر قابو پاکر حادثات کے تدارک کو ممکن بناتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے اس لئے 315مسافر بسوں میں ٹریکر لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن، تیز رفتاری سمیت غلط ڈرائیونگ اور دیگر غلط اقدامات کا جائزہ لیکر ان کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے تمام ٹرانسپورٹ مالکان اپنی کمپنیوں میں چلنے والی گاڑیوں پر ٹریکر نصب کریں تاکہ حادثات پر قابو پاکر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں