یوکرین کو ایسے میزائل نہیں دیں گے جو روس تک پہنچ جائیں،امریکا

ماسکو، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کی جانب سے بار بار مطالبات کے باوجود یوکرین کو روس تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل سسٹم کی فراہمی کو مسترد کر دیا ہے۔درایں اثنا روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کو میزائل سسٹم نہ بھیجنے کے واشنگٹن کے فیصلے کو عقل مندانہ قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے ڈیلاویئر میں ویک اینڈ سے وائٹ ہاس واپس آنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم یوکرین کو ایسے میزائل نہیں دیں گے جو روس تک پہنچ سکتے ہوں۔دریں اثنا ء روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے یوکرین کو میزائل سسٹم نہ بھیجنے کے واشنگٹن کے فیصلے کو عقل مندانہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں