خضدار، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی احتجاجی ریلی

خضدار (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آج کے ریلی میں طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پرامن ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے کئی مہینے سے انتظامیہ سے ملاقاتیں کرتے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ طلباءو طالبات کے مسائل کے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے اور آج کے اس ریلی کا مقصد دنیا کو اس غیرسنجیدگی اور ہونے والے کرپشن کو سب کے سامنے عیاں کرنا تھا۔ جب ہم ان مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالتے ہیں تو وہ طلباءکو ہراساں کرتے ہیں۔ مزید ان کہنا تھا اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بند کمروں میں ہونے والے میٹنگ کو رد کرتی ہے۔ اور اس سوال کاجواب طلباءو طالبات کے سامنے دیا جائے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان مسائل کوسنجیدگی سے کیوں نہیں لیا، انتظامیہ کی بند کمروں والی میٹنگ کئی بھلاو¿ں کو رد کرنے کے بعد آخر کار یونیورسٹی انتظامیہ کا کھلم کھلا بات کرنے پر مجبور کردی گئی، طلباءو طالبات کے سارے مسائل پر ترتیب وار بحث کیا گیا ان پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جواب طلبی سارے طلباءو طالبات کے سامنے مانگی گئی، انتظامیہ کی طرف سے ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی اور کل ان سارے مطالبات کے حل کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کی گئی، سارے نوٹیفکیشن اسٹوڈنٹس کو شیئیر کی جائے گی، یونیورسٹی انتظامیہ کی سست روی طلباءو طالبات کو بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا اور طلباءکو ہراساں کرنے کے خلاف آج ایک پرامن ریلی نکالی گئی، اگر ہمارے ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم پوری یونیورسٹی بند کرکے احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں