بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی سہ پہر تین بجے ہو گا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی عبد الواحد صد یقی قر آن و حدیث اور سیرت کی روشنی میں ختم نبوت کے عنوان سے نصاب تعلیم میں مضا مین شامل کر نے، بلو چستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈ وکیٹ کیسکو حکام فی الفور صوبے بھر میں بجلی کی فراہمی سے متعلق محکمہ انرجی اور محکمہ پی ایچ ای کے الیکٹریکل انجینئر ز کے زریعے بجلی کی اسکیمات سے سروے PC-1بنا نے کے عمل کو شروع کر نے اور بجلی کے تمام پروجیکٹ کو خو مکمل کر نے کو یقینی بنا نے کی بابت عمل اقدمات اٹھانے اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں نئے ڈراموں اور پروگراموں کے لئے بجٹ مختص کر نے کو یقینی بنانے پر الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔
Load/Hide Comments


