تربت، ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے واجہ ابوالحسن کا بیٹا جاں بحق

تربت (انتخاب نیوز) تربت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر گاڑی کی ٹکر کے مو ٹرسائیکل سوار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن کا بیٹا اسماعیل جاں بحق ہوگیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بعد ازاں پولیس نے گاڑی کے ڈرئیور مسلم کو گر فتار کر لیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں