کالعدم مذہبی تنظیم کے علاقائی عہدیدار کا قاتل سوا 9 سال بعد گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) کائونٹر ٹیررسٹ ڈپارٹمنٹ نے قتل کے مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کرلیا، سرجانی ٹائون سے گرفتار کیے گئے غضنفر علی عرف علی موٹا ولد محمد علی سے متعلق بتایا گیا کہ اس نے 23 فروری 2013 کو اپنے ساتھی ندیم عباس کے ہمراہ مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے کورنگی کراسنگ پر کالعدم مذہبی تنظیم کے علاقائی عہدیدار قاری محمد امین کو قتل کیا تھا، ملزم کے ساتھی کو موقع پر عوام نے پکڑ پولیس کے حوالے کردیا تھا جسے2018 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جبکہ ملزم اس مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
Load/Hide Comments


