لاہور، بغاوت کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

لاہور (انتخاب نیوز) عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر، کیپٹن صفدر اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر پر بغاوت اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کردی، اور شہادت اور استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کرلیا، جبکہ کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمان کو 29 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثناء دے دی، جب کہ حکم دیا کہ سابق ڈپٹی مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔ دوسری جانب لاہور کی عدالت نے بھی انتشار انگریز تقاریر اور مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کارسر میں مداخلت کے مقدمے میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے، تاہم کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10 جون کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ اس کیس میں کیپٹن (ر) صفدر پر تھانہ اسلام پورہ میں انتشار انگریز تقاریر کا مقدمہ درج تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں