فیکٹریوں میں مقامی نوجوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، لسبیلہ حقوق کمیٹی
حب (انتخاب نیوز) فیکٹریوں میں مقامی نوجوانوں کو پندرہ پندرہ سال سے اسی تنخواہ پر چلایا جا رہا ہے، جو سراسر نا انصافی ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا جو کہ مزدور دشمن پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار لسبیلہ حقوق کمیٹی کے سرپرست سماجی رہنما دانش کریم نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سے بیس سال فیکٹریوں میں قربانی دینے والے مزدوروں کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے نہیں تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے سالوں سے کام کرنے والے نہ ہی ان کو پرمنٹ کیا جاتا ہے نہ ہی ان کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ مقامی مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہے ایک طرف مہنگائی ہے جو کہ مسلسل بڑھ رہی ہے گھر کے اخراجات بچوں کی تعلیم صحت کا مسئلہ اور بہت سے مسئلے اورمسائل لیکن تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا فیکٹری والے مزدوروں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا بند کریں اور جو ان کی بنیادی حق ہے ان کو دیا جائے تین مہینے کے اندر مزدور کو پرمینٹ کیا جانا چاہیے اور اسے فائیں پرسینٹ بونس سوشل کی سہولت دینی چاہیے لیکن افسوس کی بات ہے یہاں پہ تو مزدوروں کو صرف اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر ان کا استعمال کرتے ہیں نہ ہی ان کے تنخواہ میں اضافہ کیا جاتا ہے نہ ہی ان کو بنیادی سہولت دی جارہی ہے جو سراسر نا انصافی ہے مزدور ڈے میں مزدوروں کے لیے بات کرنے والے آج صرف خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں صرف مزدور ڈے میں فوٹو سیکشن کرکے یہ کہتے ہیں کہ ہم مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن مزدوری ڈے کے بعد سب بھول جاتے ہیں مزدوروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کو بنیادی تمام سہولتیں دی جائیں –


