کراچی: سندھ میں کورونا وائرس مزید پھیل رہا ہے، نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئے کیس میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے بھی وائرس کی تصدیق کر دی، راشد ربانی کے قریبی افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس ملک کے سب علاقوں میں پھیل چکا ہے جبکہ پچھلے کچھ دنوں سے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔