ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری مکمل، سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگیا: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں، ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری مکمل، سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں