پنجاب میں 502 نئے کیسز، مزید 26 اموات ریکارڈ

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 502 کیسز ریکارڈ 26 اموات سامنے آئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ ان نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9195 تک پہنچ گئی۔ان افراد کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین سینٹرز سے 768، رائے ونڈ سے منسلک 1926 افراد، 86 قیدی جبکہ 6415 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے صوبے میں مزید 26 اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 182 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں