آج سندھ میں کورونا سے 14 اموات پر دکھ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس سے ہونے والی 14 اموات پر دکھ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آج 453 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث 14 اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 3534 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 453 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں اب تک 76078 کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں، جس میں سے 9093 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 اموات ہونے سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس کورونا کے اس وقت 7069 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 5858 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 683 مریض آئیسولیشن مراکز اور 528 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں آج 122 کورونا کے مزید مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، اب تک سندھ میں کل 1853 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جو کل مریضوں کا 20.4 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں