کورونا کا مریض آئسولیشن سینٹر میں جانے کا فیصلہ خود کرے گا

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کورونا وائرس کا مریض خود کرے گا کہ وہ خود کو گھر پر آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں یا حکومتی آئسولیشن سینٹر سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کا شکار کسی بھی مریض کو زبردستی آئسولیشن سینٹر میں منتقل نہیں کیا جائے گا اور اگر ان کے گھر میں مناسب جگہ دستیاب ہے اور ان کے گھر والے رضامند ہوئے تو وہ گھر پر ہی آئسولیٹ ہو سکتے ہیں۔تاہم ساتھ ساتھ واضح کیا گیا کہ اگر طے شدہ ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو مریض کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں