کوہلو میں لیویز دفعدار بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں لیویز دفعدار میاں خان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق کوہلو کے علاقے نیوکلی میں لیویز دفعدار میاں خان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے کہ میاں خان کی بیوی نے سسر کے ساتھ مل کر بجلی کا کرنٹ سے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس میں کامیاب ہوئے۔ ایس ایچ او پولیس حق نواز حسنی کے مطابق میاں خان کی بیوی اور سسر کو گرفتار کرنے کے ساتھ قتل کے منصوبے میں بجلی کے تارکو بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


