بھارتی ریاست اتراکھنڈمیں ٹریفک حادثہ میں 25 یاتری ہلاک، 3 زخمی
اتراکھنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 25 یاتری ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا سے یاتریوں سے بھری ایک بس یمونوتری مندر جاتے ہوئے ضلع اترکاشی میں دمتہ کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹرکے علاوہ بس میں 28 مسافر سوار تھے۔
Load/Hide Comments


