نوشکی، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد، آئی ایس پی آر

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پہاڑی علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی مشتبہ افراد نے بھاگنے کی کوشش کی۔ فرار ہوتے ہوئے افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ندیم اور شہزاد شامل ہیں جن کا تعلق خاران سے ہے۔ ایس آئی پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں