وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا آئل ٹینکرڈرائیورکوبہادری پر پانچ لاکھ انعام دینے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور نوجوان محمد فیصل کوبہادری پر پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ٹینکر سے پیٹرول پمپ منتقل کرتے ہوئے اس میں آگ بھڑک اٹھی تو ڈرائیور محمد فیصل کے پاس دو ہی راستے تھے یا تو وہ سب سے پہلے اپنی جان بچانے کی کوشش کریں اور ٹینکر سے دور چلے جائیں، یا پھر ٹینکر چلانے میں اپنی مہارت کو لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے استعمال کریں اور اسے چلا کر آبادی سے دور لے جائیں۔انتہائی آتش گیر تیل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنا آس پاس موجود انسانوں اور املاک کےلئے کتنا نقصاندہ ہو سکتا ہے، اس کی مثال پاکستان کے شہر بہاولپور میں سنہ 2017 میں ایسے ہی ایک حادثے میں 139 افراد کی ہلاکت کی ہے۔۔ا±نہوں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا اور اس حادثے کو ممکنہ طور پر ایک بڑے سانحے میں بدلنے سے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔


