بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں دو طلبہ زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں 6 طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے طلبہ محمد اسلم ولد مولاداد اور اکمل خان ولد جمعہ خان کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بی ایس او کے ترجمان کے مطابق جامعہ بلوچستان میں تصادم سے بی ایس او کے چار ساتھی عاطف رودینی، اسرار، نوروز، ابرار زخمی ہوگئے۔ چاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بی ایس او شال زون کے ڈپٹی آرگنائزر عاطف بلوچ شدید زخمی حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں