پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ونڈے آج کھیلا جائےگا

ملتان (انتخاب نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم اور خوشدل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں