ایران کو ڈرونز کے حصول سے روکنے کے لیے امریکا میں قانون منظور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایرانی بمبار ڈرونز کو روکنے کے لیے ایک بل کی منظوری دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کے دوران متعدد مقررین نے ایران اور اس کے پراکسیوں کے کردار پر خطاب کیا۔ امریکی سینیٹراورسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینینڈیز نے کہا کہ کمیٹی نے ایرانی ڈرونز کو روکنے کے لیے بل نمبر 6089 کی منظوری دے دی ، جس میں ایک ترمیم کی گئی ہے جو ایران اور اس کے ساتھ منسلک کسی بھی گروہ یا ملیشیا کو ڈرون حاصل کرنے سے روکتی ہے۔امریکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکا ڈرون پروگرام کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ نیا بل لانے کا مقصد ایران اوراس کی وفادار ملیشیاں کو حملہ آور ڈرونز حاصل کرنے سے روکنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مسودہ قانون کا مقصد خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران کو جوابدہ ٹھہرانا ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز نے نشاندہی کی کہ ایران حوثی ملیشیا کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ ایران کے ڈرونز سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ایران حوثی ملیشیا کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پچھلے سال عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر ہونے والے ڈرون حملے کی سرپرستی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں