تحریک لبیک اسلام کانوپور شرما ملعونہ کےخلاف مستونگ میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز )تحریک لبیک اسلام کے زیراہتمام نوپور شرما ملعونہ کے خلاف مدینہ مسجد تا پریس کلب مستونگ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تحریک لبیک اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی سعید احمد حبیبی،سید حاجی شاہ،سید الطاف شاہ،سید ریاض شاہ،سید حیدر شاہ،مولانا سمیع اللہ نقشبندی،مولانا محمد اسلم حبیبی،ودیگرنے کی جبکہ کثیر تعداد میں سادات کرام علماءکرام اور عوام اہل سنت نے شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا جن میں تحریک لبیک اسلام کے ضلعی امیر علامہ ناصر حبیبی،مولانا خان محمد حبیبی،مولانا محمد عمر نقشبندی ودیگر شامل تھے،احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سعید احمد حبیبی نے کہا کہ ناموس رسالت انتہائی حساس مسئلہ ہے ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں،لیکن اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں نوپور شرما ملعونہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جس سے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے دلوں کو شدید اذیت پہنچی،ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں