بلوچستان میں مون سون کا نیا سلسلہ 17 جون کو داخل ہوگا، شدید بارشیں متوقع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری۔ کل شام تک بلوچستان کے وسطی ، جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ کل رات سے بارشوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کریگا اور یہ سلسلہ اگلے 3 سے 4 روز تک جاری رہیگا۔ بارشوں کا ایک اور سلسلہ 17 جون کو صوبے میں داخل ہوگا جس سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ اگلے 3 سے 4 روز تک پشین، برشور، توبہ کاکڑی، ژوب، سبی، دکی، لورالائی، خاران، خضدار، کرخ، کوئٹہ، پنجگور، موسیٰ خیل، شیرانی، سوراب، مستونگ، مچھ، کولپور، ڈھاڈر، اوستہ محمد، بھاگ ناڑی، بختیار آباد، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، جھل مگسی، وڈھ، لسبیلہ، آواران، بسیمہ، نال، تربت، تمپ، بلیدہ، ہوشاب، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی اور گردونواح میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ کوہ کیرتھر اور کوہ سلیمان کے ملحقہ علاقوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے قوی امکانات ہیں۔ ضلع خضدار، آواران، کوہلو اور بارکھان کے گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں