ایران میں سائنسدان پر اسرار طور پر ہلاک

تہران(صباح نیوز)ایران میں ایروسپیس ڈویژن سے وابستہ مزید دو سائنسدان پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ایرانی میڈیا کی روپرٹس کے مطابق ایران انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس ڈویژن کے دو ارکان ڈیوٹی کے دوران دو مختلف واقعات میں جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایروسپیس ڈویژن سے وابستہ علی کمانی تہران کے قریب ایک پر اسرار کار حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ 33 سالہ محمد عبدس کی ہلاکت جنوبی صوبے سمنان میں ہوئی تاہم انکی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ چند ہفتوں سے دفاعی پروگرام پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی پر اسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے، ان ہلاکتوں کے پیچھے مبینہ اسرائیل کا ہاتھ قرار دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں