پنجگور، ناقص میٹریل کا استعمال، پل تیار ہونے سے پہلے گرگیا

پنجگور (انتخاب نیوز)کریم آبادعیسئی پل تیار ھونے سے پہلے گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں زیر تعمیر پل مکمل ہونے سے قبل ہی گرگیا باخبر ذرائع کے مطابق پل کی تعمیر میں ناقض اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی وجہ سے پل کا ایک حصہ گر گیاہے نہ کوئی انجینئر نہ کوئی ایس ڈی او ایکسئین تو دور کی بات ہے کوئی چیک کرنے نہیں آتاہے صرف مزدور کام کررہے ہیں جو روڈ کے کام کرنے والے مزدور ہیں وہ برج بنا رہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق پل کی تعمیر میں غیر معیاری ایرانی سیمنٹ اور کم گیج کے سریا کے استعمال کی وجہ سے پل مکمل ہونے سے قبل ہی گرگیا ہے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کوئی معائنہ ٹیم بھجے انکے سریا اور سیمنٹ چیک کریں اور کام کرنے والوں کو چیک کریں کہ آیا یہ برج کے کام کرنے والے ہیں یا روڈ پر کام کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں