پنجگور، چتکان غریب آباد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، تیل کے تاجروں سے 65 لاکھ روپے چھین لیے گئے
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور چتکان غریب آباد میں درجن بھر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، تیل کے تاجروں سے 65 لاکھ روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے۔ پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں رفیق ولد منیراحمد نامی شخص کے گیٹ پر درجن بھر مسلح ڈاکووں کی یلغار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر تیل کے تاجروں سے 65 لاکھ روپے لوٹ لیے اور ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گیٹ مالک کی مدعیت پر ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیی ہے۔
Load/Hide Comments


