پی ڈی ایم حکومت نے بجٹ میں عوام کوصرف خودکشی پیکج دیا، مولانا لونی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے بجٹ میں عوام کوصرف "خود کشی پیکج”دیا گیاایک ماہ میں تین بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے عوام کی خون چوس لیے مہنگائی وبیروزگاری سے قوم وملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک گئی انہوں نے کہا کہ چالیس سالہ جنگ زدہ افغانستان کی معاشی پالیسیاں اس وقت پاکستان سے بہتر اور عوام دوست ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے شرائط پر مہنگائی کے سونامی پاکستانی عوام پرجاری ساری ہیں عوام دشمن ناترس حکمران آئی ایم ایف کی ایما پر قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ لادے جارہے ہیں۔مہنگائی اور بیروزگاری کی کارڈ استعمال کر کے جھانسہ دے کر پی ڈیی ایم نے اپنیآپ کو اقتدار تک پہنچایا عوام کی درد فکر نہ ہونے سے پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سود پر لینے سے پیٹرولیم توانائی کے محصولات میں اضافے، مختلف ٹیکسز میں اضافے، اداروں کی نجکاری شرائط قبول کیا جارہا ہے اب اپنی ناکامی کا الزام سابقہ حکومت پر لگا دیا آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلنے کے لیے عوام 23جون کو نکل کر استحصالی اور ظالمانہ معاشی پالیسیوں کو مسترد کرے ٹرانسپوٹ اور فیکٹری مالکان ان ظالم حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں کرے اس وقت ان ظالم حکمرانوں کی استحصالی پالیسیوں پر خاموشی سب سے بڑی جرم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیابحران دربحران اور مہنگائی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت اپنی عیاشیوں کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے تو 23جون کو نکل کر سڑکوں پر ظالم حکمران کے خلاف آواز اٹھائے اب بھی نہ نکلے تو ملک مزید معاشی تباہی سے دوچار ہوگا۔


