سبی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹروں نے کرایے بڑھا دیے
سبی (انتخاب نیوز) پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ریلوے سمیت ٹرانسپورٹز نے سبی سے کوئٹہ جیکب آباد کے لئے کرایوں میں اضافہ کردیا رکشہ ڈرائیورز نے بھی رکشوں کے کرایہ میں اضافہ کرڈالا مرغنی گوشت سبزیاں پھل فروٹس بھی مہنگے داموں فروخت ہو نے لگے۔ ملک میں ہر 15روز بعد پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا سبی میں جہاں مرغنی گوشت ددرھ دہی سبزیان فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہاں ریلوے سمیت سبی جیکب آباد، سبی کوئٹہ روٹ پر چلنے والی منی ویگن بسوں کے کرایہ میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ شہر میں چلنے والے رکشوں کے کرایہ میں بھی اضافہ کیا گیا سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اپنی جگہ مگراندروں ملک چلنے والی منی ویگن بسوں ٹوڈی سروس کی بڑھتے ہوئے کرایہ کا نوٹس لے کر مناسب کرایہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام مزید مشکلات کا شکار نہ ہوسکیں۔


