سابق امریکی صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم 41 سال بعد رہا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 41 سال بعد رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان ہنکلے کے حملے سے رونلڈ ریگن اور تین افراد زخمی ہوئے۔ مجرم نے 30 برس نفسیاتی اسپتال میں بھی گزارے۔رہائی کے بعد جان ہنکلے نے کہا کہ 41 برس 2 ماہ 15 روز بعد بالآخر آزادی مل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں