کوہلو، موسلادھار بارش سے سوناری کے مقام پر پل بہہ گیا، قومی شاہراہ بند

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں گزشتہ شب موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کوہلو سے کوئٹہ قومی شاہراہ کا سوناری کے مقام پر پل بہہ جانے سے ضلع کا اندرون بلوچستان اور سندھ سے زمینی رابطہ منقع ہوگیا ہے جبکہ کوہلو کے تحصیل ماوند اور گرسنی میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے ضلع میں 24گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے محکمہ انجینئرنگ ورکس اور لیویز فورس تحصیلدار چیف شاہ نواز مری کی سربراہی میں سڑک کے متاثرہ حصوں میں بحالی کےلئے سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاہم آخری اطلاعات آنے تک قومی شاہراہ ٹریفک کےلئے بحال نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں