پی پی اور ن لیگ کی نااہلی سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا، فرخ حبیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہلی کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مثال ایسے ہی جیسے جو ٹورنامنٹ میچ انہوں نے کھیلا ہی نہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ اور اب اس کی جیت کا ورلڈ کپ مانگ رہے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے دور میں ان کی نااہلی کے باعث پاکستان بلیک لسٹ بھی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر دوبارہ پاکستان 2018ء ن لیگ دور میں گرے لسٹ میں گیا۔
Load/Hide Comments


