فوج ایک آئینی ادارہ اور قومی سلامتی کی علامت ہے، عبدالغفور حیدری

قلات (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے کوشش ہے کہ اس حوالے سے ملک میں انویسٹر آجائے اور دوست ممالک ڈالر کی شکل میں قرضہ دیں، مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی، سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا، اب معیشت کی بحالی میں وقت لگے گی ملک میں ہر سال ماہ جون اور جولائی میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی اوقات میں اضافہ ہو جاتی ہے اس سال ملک میں بارشیں اوربرف باری میں کمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا، جولائی اور اگست تک دریاؤ ں میں پانی آنے سے بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آجائے گی موجودہ حکومت کمر بستہ ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر قابو پالیں عمران نیازی ایک نااہل شخص ہے کہ اسے پتہ نہیں چلتا کہ کس وقت کس طر ح کی گفتگو کرنا چاہیے۔ فوج ایک آئینی ادارہ ہے اور قومی سلامتی کی علامت ہے عمران خان کی جانب سے آئینی اداروں کے خلاف بات کر نادرست نہیں فوج اپنی آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کررہی ہے، فوج اس وقت جو کردار ادا کررہی ہے وہ بالکل درست ہے اور انہیں قوم کی مکمل ہمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رواپنی رہائش گاہ کو ہنگ چھاؤنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے اقدامات کررہی ہے حکومت کی کوشش ہی کہ زیادہ سے زیادہ انویسٹرز لائے اور دوست ممالک سے ڈالر کی شکل میں قر ضہ لیا جائے تاکہ ملکی ریزرو بڑھ جائیں، جب ریزرو بڑھ جائیں گے تو مہنگائی میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تین سالوں میں ملکی معیشت کادیوالیہ بنا دیا تین سالوں میں نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت سے کھلواڑکیا انہوں نے کہا کہ اب ملکی معیشت کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں