نصیر آباد ڈویژن کے 4 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند، شدید گرمی میں عوام کا برا حال

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) نصیرآباد کے 220کے وی گرڈ اسٹیشن میں سالانہ معائنہ اور مرمت کرنے سے نصیرآباد ڈویژن کے چار 132گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی بند ہونے سے ڈیرہ مرادجمالی ڈیرہ اللہ یارروجھان جمالی اوستہ محمد جھل مگسی کے شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے کاروبار زندگی معطل، برف ناپید، بلیک میں فروخت ہونے لگی، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ۔ نصیرآباد کے مین گرڈ اسٹیشن دو سو بیس کے وی میں سالانہ معائنہ اور مرمت کرنے کے سلسلے میں صبح چھ بجے نصیرآباد ڈویژن کے 132کے وی کے چار گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی جس کی کیسکو نصیرآباد کی جانب سے بجلی صارفین کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی مگر چودہ گھنٹے مسلسل بجلی کے بند ہونے سے شدید گرمی میں بچے عورتیں بوڑھے مریض بلبلا اٹھے سارا دن درختوں دیواروں کے سائے میں گزارنے میں مجبور ہوگئے شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی برف مافیاء نے اچانگ برف کو ذخیرہ کرنے قیمتوں میں پچاس فیصد اضافی کردیا گیا مسلسل چودہ گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگئی سول ہسپتالوں میں مریض بھی شدید گرمی میں تڑپتے رہے واضع رہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں قائم دو اوچ پاور پلانٹ کی سالانہ مرمت کی وجہ سے شڈون ہونے کی وجہ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں 958 میگا واٹ کی بجلی کی کمی کا سامنا ہے اوچ پاور کے شڈون سے نصیرآباد ڈویژن کے گرڈ اسٹیشنوں کو متبادل بجلی فراہم نہیں کی جاسکی جس عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واضع رہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے 132کے وی گرڈ اسٹیشنوں کو 7روز سے سبی گرڈ اسٹیشن سے متبادل طریقے سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں