لاک ڈاؤن: صوبے معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر متفق، ٹرانسپورٹ کھولنے کے مخالف
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج (جمعرات) کو اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کونسے کاروبار اور شعبے کھولے جائیں۔دوسری جانب صوبوں نے بسیں، ٹرینیں اور اندرونِ ملک پروازیں چلانے کی مخالفت کی لیکن زیادہ تر نے وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حتمی منظوری پر تجارتی مراکز کھولنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں 9 مئی کو لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے بعد مزید کاروبار اور شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او اسی) کے اجلاس کی سربراہی کرنے والے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مختلف طریقے زیر غور آئے جبکہ 2 روز قبل وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی تھی۔
Load/Hide Comments