کوہلو میں 2 ہزار لیویز اہلکار بھتے پر آزاد، غیر حاضر 117 کو نوٹس جاری
کوہلو (یو این اے )کوہلو بھتے پر آزاد لیویز اہلکار قبائلی و سرکاری آفیسران کے ساتھ تعینات ہیں 117لیویز اہلکاروں کو غیرحاضری پر نوٹس جاری کرلیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے پہلے مرحلے میں سو سے زائد لیویز اہلکاروں کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کی نوٹیفکشن کے بعد لیویز میں ہل چل مچ گئی ہے ضلع میں اس وقت صوبائی و وفاقی لیویز اہلکاروں کی کل تعداد تین ہزار کے قریب ہے جو ایک ہزار کے قریب لیویز اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں 2000بھتے پر آزاد ہیں جو ماہانہ 20 ہزار سے زائد لیویز آفیسران کو منتھلی دیتے ہیں ڈیوٹی سے غیرحاضر لیویز اہلکاران صدر تھانہ کوہلو، لیویز لائن کوہلو۔ لیویز چوکیوں سمیت ضلع بھر کے تھانوں میں فرضی طور پر کاغذات میں درج ہیں بھتے اور منتھلی پر پر آزاد لیویز اہلکار ملک سے باہر سعودی دبئی اندورن ملک سندھ پنجاب میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔