بھارت اور بنگلا دیش میں بارش کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

نئی دہلی، ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اوربنگلا دیش میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بھارتی ریاست آسام میں بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم، دریاؤں میں پانی کی سطح بلندہونے سے متعدد علاقے زیرآب آگئے، 30 لاکھ سے زائد افراد اور ہزاروں دیہات متاثر ہیں، ٹرین سروس منسوخ کردی گئی، بنگلا دیش میں چٹاگانگ، سلہٹ اورشمال مشرقی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں، 25 سے زائد ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے، متعدد عمارتیں اور سینکڑوں مکانات زیرآب، ریسکیو کارروائیاں جاری، متاثرین کیلئے اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بنگلا دیش کو بھی 18 سال بعد شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ مون سون سیزن کی تباہ کاریاں جاری ہے، بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے، 30 لاکھ سے زائد افراد اور ہزاروں دیہات متاثر ہیں، ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بنگلا دیش میں چٹاگانگ، سلہٹ اور شمال مشرقی علاقے شدید بارشوں اورسیلاب کی زد میں ہیں، جہاں 25 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے جبکہ متعدد عمارتیں اور سینکڑوں مکانات زیرآب آگئے۔ ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین کیلئے اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے۔ حکام نے دارالحکومت ڈھاکا میں سیلاب کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ ممکنہ بارشوں کے باعث صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں