بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرنا اولین ترجیح ہے، نواب ثناء اللہ زہری

کراچی، قلات (انتخاب نیوز) چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے سردار شکیل احمد دہوار، نوابزادہ میر شعیب احمد زہری، سردارزادہ نعیم جان دہوار کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاس کراچی میں پیپلز پارٹی قلات کے وفد نے ملاقات کی اور چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کو بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارک بادی، اس موقع پر ان کے درمیان پارٹی امور سمیت دیگر مختلف سیاسی علاقائی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قلات کے وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سردار شکیل احمد دہوار نواب زادہ میر شعیب احمد زہری سردار زادہ محمد نعیم جان دہوار میر محمد ایوب جتک، شہزاد احمد، وڈیرا علی گل پندرانی ابو ہریرہ جتک و دیگر شامل تھیچیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پاکستان کے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی قلات کے رہنماؤں کے کارکردگی اور ضلع قلات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے میرا وژن ہے پڑھا لکھا ترقی یافتہ بلوچستان۔ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنا بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لاکھڑا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی مشن ہیں ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کا ہر نوجوان برسر روزگار ہو بلوچستان کا کسان خوشحال ہو بلوچستان کا مزدور خوشحال ہو پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اعتماد کا اظہار کرکے پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکہ یہ ثابت کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک پاپولر اور عوامی امنگوں کا ترجمان جماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں