شام کے شہر رقہ میں فوجیوں کی بس پر حملہ، 15اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

رقہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر رقہ میں فوجیوں کی بس پر حملے کے نتیجے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی آبزرویٹری نے بتایاکہ فوجی بس پر حملے میں 15فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، بس پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی۔دوسری جانب شامی ادارے دی وار مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی سکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں