ایف سی کی بے جا مداخلت سے اہالیان ہنہ اوڑک مشکلات سے دوچار ہیں، زادہ یحییٰ کاکڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہنہ اوڑک بچاؤ تحریک کے رہنما و قبائلی شخصیت زادہ یحییٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک تاریخی اور قبائل کا ایک پر امن اور دارالحکومت کا سب سے بڑا سیاحتی علاقہ ہے جن سے پورے صوبے کے مستفید ہو رہے ہیں ہاں کے عوام عرصہ دراز سے صوبے سے سیر و تفریح کے لئے آنے والوں مہمانوں کی اپنی مد آپ تحت خدمت داری جاری رکھیں ہیں لیکن ایف سی حد سے زیادہ مداخلت سے اہلیان ہنہ اوڑک شدید مشکلات سے دوچار ہیں جسکی وجہ سے اہالیان، معتبرین اور نوجوان پچھلے 5 دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں عوام کا ایک ہی مطالبہ ہیں کہ ایف سی کو یہاں سے محدود کیا جائے نکال دیا کیونکہ ایف سی کی وجہ سے علاقے کا امن خراب ہوچکا ہیں۔علاقے والوں نے احتجاجا ولی تنگی گیٹ مکمل بند کردیا گیا ہیں ملک ذادہ یحییٰ کاکڑ نے مزید کہا کہ ایف سی بلاوجہ لوگوں کو تنگ کررہی ہیں۔جو زمینیں ہنہ اوڑک کے اقوام کی ملکیت ہیں ان زمینوں پر لوگوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہیں اھلیان ہنہ اوڑک کے علم میں لائے بغیر ہیوی مشنری کے ذریعے کام ہورہے ہیں چیک پوسٹ بن رہی ہیں جسکی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس اور غصہ پایا جاتا ہے ولی تنگی ایرے میں جہاں علاقے کے باشندے مال مویشیوں پالتے ہیں انکو تنگ کیا جاتا ہے انکوتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک پرامن علاقے میں جہاں برٹش دور اور پاکستان کے وجود سے لیکر اب تک کوئی ایسا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا لیکن جیسے ایک مہینے سے یہاں ایف سی کی آمد کے بعد بلاجواز چیک پوسٹس بنائی جارہی ہیں اور جھوٹی افواہیں اور تاثر دیا جارہا ہے جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں علاقے کے عوام حکومت پاکستان و اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ علاقے کے بہتر مفاد اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلے ایف سی کو یہاں سے نکالا دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں