لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 50، انٹرشپ پروگرام کی مد میں 20 کروڑ روپے مختص
کوئٹہ (انتخاب نیوز)حکومت بلوچستان نے ایک ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 50کروڑ جبکہ گریجویٹ طلباء کیلئے انٹرشپ پروگرام کی مد میں 20کروڑ روپے مختص کئے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ہماری حکومت ہونہار طلباء کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرارہی ہے مالی سال 2022-23میں مذکورہ اسکیم کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،گریجویٹ طلباء کیلئے انٹرشپ پروگرام کا جلد آغاز ہوگا نئے مالی سال 2022-23 میں اس مقصد کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


