محکمہ واسا نے کوئٹہ میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے، اے این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ میں واسا کی نااہلی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رحمت کالونی سرکی کلاں کلی درانی شالدرہ اور نواں کلی میں پانی کا بحران واسا نے خود پیدا کیا ہے اگر ان حالات کو ٹھیک نہیں کیاگیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ضلعی بیان میں کہاگیا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے اور خاص کر محکمہ واسا کوئٹہ میں مصنوعی بحران پید اکرکے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اگر محکمہ واسا نے رحمت کالونی سرکی کلا اور اردگردنواح میں پانی کا بحران ختم نہیں کیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور واسا کے دفتر کا گھیرا ؤکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں