سنگاپور، آن لائن اسلام مخالف ریمارکس پر نوجوان کو 18 قید ماہ کی سزا
سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگا پور کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے والے نوجوان کو 18 ماہ کی قید سزا سنائی دی۔ مجرم سن سیکونگ، ٹیماسیک پولی ٹیکنک کے طالب علم ہے جو سنگاپور کا مستقل رہائشی ہے، نے مئی میں دوسروں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی نیت سے آن لائن ریمارکس اپ لوڈ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔ اس نے یہ جرم 2018ء اور 2019ء کے درمیان کیا۔ ابتدائی طور پر، مجرم سن سیکونگ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جارحانہ انسٹا اسٹوری پوسٹس پر کوئی پولیس رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ عدالت نے مجر م جو اب 21 سال کا ہے کا اخلاق بہتر بنانے کے لیے روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گھر کے اندر رہنے کا اور 60 گھنٹے سماجی خدمات سرانجام دینے کا حکم دیا۔ مجرم کے اچھے برتاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اس کے والدین کو بھی پانچ ہزار ڈالر جرمانے کے طور پر خر چ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔


