پنجگور میں بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، نیشنل پارٹی
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور نیشنل پارٹی کی جانب سے شہید اصغر ابوبکر کے قتل اور دیگر واقعات پر ریلی نکال کر پولیس تھانہ کے باہر احتجاج کیا ریلی میں بی این پی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ بی این پی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر نذیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں بے گناہ شہریوں کو قاتلوں کو گرفتار کرکے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیا جائے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی آذادانہ سرگرمیوں سے شہری پریشان ہیں ضلعی انتظامیہ پولیس امن وامان کے مسائل پر توجہ دے کر عوام کے جان ومال کا تحفظ کریں۔
Load/Hide Comments


