امام بارگاہ کے قریب جھگڑے میں کلہاڑیاں چل گئیں،3 نوجوان زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) کورنگی میں جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ چکرا گوٹھ امام بارگاہ کے قریب زخمی ہونے والے علی رضا ولد اشتیاق، ثناء اللہ ولد لعل بخش، عرفان ولد صدیق کو جناح اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس کے جھگڑے میں کلہاڑی کے وار سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


