افغان حکومت امدادی کاموں میں مداخلت کررہی ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے افغانستان تک نقد امداد میں افغان حکومت کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہافغان حکومت افغانستان میں اقوم متحدہ کے امدادی کاموں میں مداخلت کر رہی ہے۔ افغان حکومت انسانی بنیادوں پر رقوم پہنچانے کی کوششوں کیخلاف مزاحمت کررہی ہے۔ امریکی پابندیوں کے باعث بھی امدادی گروپوں کو رقوم پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بینکنگ نظام کے ذریعے رقم پہنچانا بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سال کے بدترین زلزلے سے ہرطرف تباہی مچ گئی۔ جہاں کبھی زندگی تھی اب ملبے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ صوبہ خوست، پکتیکا، لوگر اور دیگر علاقوں میں زلزلے سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ ہر گھر سے جنازہ نکلنے لگا۔ افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات پندرہ سو سے زائد جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے علاقوں میں اب تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ تباہ حال مکانوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔


