سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے 6ماہ کی طویل جدوجہد اور 31دن کی جیل کاٹنے کے بعد آج سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں کارڈیک سرجری وارڈ کا فعال ہونا، اینجیوگرافی مشین کی مرمت کے بعد لیب کا فعال ہونا، پیڈز سرجری وارڈ کا مکمل فعال ہونا، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کو ایمرجنسی میڈیسن کا درجہ دے کر وہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کیلئے ایم آر آئی مشین کا ٹینڈر ہونا، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کو 24 گھنٹے فنکشنل بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنا، ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کیلئے ضروری اوزار کی خریداری کیلئے اقدامات اٹھانا، سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں پاکستان کی سب سے بڑی نرسری کا قیام، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے گائنی وارڈ کی توسیع کا عمل، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں برن آئی سی یو کا قیام، روز روز لفٹ کی خرابی سے نجات پانے کیلئے سندیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ریمپ کی تعمیر، ڈینٹل وارڈ اور آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کی تزئین و آرائش، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں لیشمینیاسز کالا آزار کا سینٹر قائم کرنا، سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کی مورچری کی تزئین و آرائش سمیت ان تمام اقدامات کو اپنی کامیابی سمجتھی ہے جن سے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں ریلیف کی فراہمی یقینی ہوئی ہے۔


