بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کا مرنے کے بعد آخری گانا ریلیز
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے تقریبا ایک ماہ کے بعد ان کا آخری گانا ریلیز کردیا گیا جو ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ ریلیز ہونے والے گانے کا عنوان ایس وائی ایل ہے اور یہ سدھو موسے والا کا وہ گانا ہے جو بدقسمتی سے ان کی موت کے بعد ریلیز ہوا ہے۔اس گانے کو خود سدھو موسے والا نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا اور گزشتہ روز جیسے ہی یہ گانا ریلیز ہوا تو مداح جذباتی ہوگئے۔مداحوں کی جانب سے سدھو موسے والا کی یاد میں جذباتی تبصرے کیے جارہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ لیجنڈز کبھی مرتے نہیں۔
Load/Hide Comments


