غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق
رام اللہ (انتخاب نیوز) مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کی مشرقی میونسپلٹی سلواد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد عبدللہ حماد ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حماد کو گزشتہ روز بغیر کوئی وجہ بتائے اسرائیلی فوجیوں نے گولی ماری، جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ اسرائیلی فوجی اسے زخمی حالت میں اٹھا کر لے گئے اور اس کے اہل خانہ کو حماد کی موت کی اطلاع دی گئی۔حماد کا ایک اور بھائی احمد حماد ان دنوں اسرائیلی قید میں ہے۔
Load/Hide Comments


